Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک ہی روز میں 4 افراد قتل، 2 اغواہ، 5 موٹر سائیکل چوری

 صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں بدامنی کی واردات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع شکار پور کے تھانے ناپر کوٹ کے قریب انڈس ہائے وے پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سدھیر نامی ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ہدایت اللہ میمن سمیت دو افراد کو ڈاکوں اغوا کرکے کچے کے علاقے میں لے کر فرار ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ  گئی اورلاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم اس واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے پیچھے روانہ ہوگئی ہے اور کچے کے مختلف مقامات پر مغویوں کی بازیابی کے لئے ناکابندی کر دی گئی ہے۔

 ذرائع نےمزید بتایا کہ اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version