حافظ آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سےکی گئی بڑی کارروائی کے ذریعے اسلاآباد کے شہریوں کو مردہ مرغی کھانے سے بچالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے پنڈی انٹرچینج پر گاڑی روک کر کارروائی کرتے ہوئے 10 من مردہ چکن گوشت برآمد کر لیا ہے جو موٹر وے کے راستے اسلام آباد بھیجوایا جارہا تھا۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اس بروقت کارروائی سےاسلام آباد کے شہریوں کو مردہ مرغی کھانے سے بچا لیا گیا ہے۔
پولیس نے مردہ مرغیاں موقع پرتلف کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ملزمان مردہ اور بیمار گوشت پنجاب بھر میں سپلائی کرتے تھے، پولیس ذرائع
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان مردہ گوشت پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سپلائی کرتے تھے۔
مردہ چکن کا گوشت کینسر جیسےموذی مرض کا سبب بنتا ہے،ماہرینِ صحت
اس حوالے سے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ مردہ چکن کا گوشت کینسر جیسےموذی مرض کا سبب بنتا ہے ۔
پولیس نے مزید بتایا کی ملزمان نعمت اللہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج گرفتار لیا گیا ہے۔
