Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی کی واردات، ملزم فرار

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکو متعدد موبائل فونزاور کیش لوٹ کر فرار ہونے میں کمیاب ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےفیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں کی گئی ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے سی این جی سلنڈر کی دکان پر دھاوا بول کر لوٹ مار کری۔

 ذرائع نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آگئی ہے جس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے دکان میں موجود افراد کو یرغمال بناتے ہوئے ان افراد سے 4 موبائل فونز اور 30 ہزار روپے لوٹ لئے۔

 

ڈاکو واردات کے بعد ایک ہی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو دکاندار نے اینٹ اٹھا کر ماری تاہم اسکے باوجود ڈاکو واردات کے بعد ایک ہی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

 واضح رہے کہ فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں لیکن پولیس انھیں تاحال پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version