Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایک روزہ دورے پر ہنگری پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر ہنگری پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن اور ہنگری کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری اور ہنگری کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں وزرائے خارجہ ہاکستان اور ہنگری کے درمیان تعاون کی یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ ہنگری کے سفیروں کی سالانہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں کام کرنے والی ہنگری کی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے ہنگری کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version