Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےافغان مسافر کو آف لوڈ کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے محمد شریف نامی افغان مسافر کوآف لوڈ کردیا گیا جو پرواز نمبر PA170 سے سعودی عرب جا رہا تھا۔

 ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان مسافر کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کے لئے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا۔

مسافر کے موبائل سے متعدد افغانستان کے فون نمبرز بھی برآمد کر لئے گئے،ایف آئی اے

 مسافر کے موبائل سے شناختی دستاویزات اور مختلف تصاویر برآمد ہوئی ہیں جوافغانستان کے مختلف علاقوں میں لے گئی تھیں علاوہ ازیں مسافر کےموبائل سے متعدد افغانستان کے فون نمبرز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافراپنی جائے پیدائش اورخاندانی افراد کےحوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔

بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version