راولپنڈی میں پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے آٹے اور گندم سے لدی 6 گاڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائی کے دوران آٹے کے 1857 تھیلے اور گندم کے 650 تھیلے برآمد کرلئے ہیں جبکہ 6 ڈرایئورز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نصیر آباد کےعلاقےمیں پولیس نےڈرائیور شمریز سے آٹے کے 207 تھیلےاور ڈرائیور سلیم سےآٹے کے 600 تھیلےبرآمد کرلئے۔
ٹیکسلا کے علاقے میں پولیس نے اسمگلنگ کی کوشیش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور رسول خان سے آٹے کے 800 تھیلے، ڈرائیور عثمان سے آٹے کے 125 تھیلےاور ڈرائیور ایاز سے بھی آٹے کے 125 تھیلے برآمد کرلئےہیں۔
علاوہ ازیں مندرہ کےعلاقے میں بھی پولیس نے ڈرائیورحمزہ سے 650 تھیلے گندم برآمد کی ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آٹے کا سنگین بحران جاری ، عوام خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور
