کراچی کےعلاقے گلستانِ جوہر بلاک 7 کےمکینوں نےطویل لوڈ شیڈنگ کرنے پرکے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے گلستانِ جوہرمیں سو فیصد بل دینے کے باوجود سوسائٹیوں میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہےجس پرعلاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کےدفتر پر احتجاج کرتے ہوئےدھرنا دے دیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ رہائشی آبادیوں سے کنڈے لگا کر کچی آبادیوں کو بجلی فراہم کررہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت کے الیکٹرک کے عملے کی وجہ سے سو فیصد بل دینے والے علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
