Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فکر مند ہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فکر مند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی و تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی قومی اور بین الاقوامی مالیاتی ذمہیداریوں پر بریفنگ دی اور مشکل معاشی صورتحال میں حکومتی پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا۔

 دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فکر مند ہے۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی لیے حکومتی پالیسیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے ترک ہم منصب ڈاکٹر نورالدین نیباتی سے ٹیلی فونک رابطہ

متعلقہ خبریں

Exit mobile version