Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں صدور نے پاکستان اور یوکرین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور روس۔یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش توانائی اور خوراک  کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

گفتگو میں دونوں صدور نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر زیلنسکی نے صدر مملکت سے گفتگو میں اپنے دس نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیا اور روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت کا بھی کہا۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ روس۔یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، حکومت ِ پاکستان کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے صدر ِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی

متعلقہ خبریں

Exit mobile version