Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ افغانستان؛ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ افغانستان کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے افغانستان میں کابل کا دورہ کیا۔

پاکستانی وفد نے افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اخوند، افغان وزیر دفاع مولوی یعقوب، وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

پاک افغان ملاقات میں خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے، ٹی ٹی پی اور آئی ایس کے پی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور افغانستان نے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version