گوجرہ کےعلاقے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں گوجرہ شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس میں 6265 لیٹر دودھ چیک کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران 480 لیٹرملاوٹی اورغیر معیاری دودھ کو تلف کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف ہوٹلز اور سویٹ یوائنٹس کی بھی چیکنگ کرتے ہوئے صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات ہونے پر ہوٹلز اور سویٹ شاپس پرجرمانے عائد کردیئے ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور کے سویٹ یونٹ پروڈکشن کی اصلاح تک بند رہے گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناقص اورزائد المعیاد اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں ہیں اور عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کا مشن یونہی جاری رہے گا۔
