Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہونگے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہوں گے، قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے باقی سب سے مایوسی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی، غریب قحط سے مر گیا ہے مہنگائی کا جن حکومت کو کھا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی صدر بھی کہتی ہے امیروں کو سبسڈی دی ہے۔ 13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ آل شریف، زرداری، فضل الرحمان کے علاوہ سب پاکستان کے لیے پریشان ہیں، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ لاہور نے جیل بھروتحریک کا حق ادا کردیا، آج 2 بجے لیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا۔

 گزشتہ روز شیخ رشید نے اپنے یاک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیا کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، 75 سالوں میں وزیر خا رجاوں نے جتنے دورے کیے بلاول نے اکیلے کیے ہیں اور موج میلے منا رہا ہے، وزیر پیٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کے لیے دھکے کھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے، آج جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گا، آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا اور پرچہ بھی مجھ پر دے دیا۔

شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی، عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بےنقاب کر کے پوسٹمارٹم کرونگا، کل مری تاریخ پر بھی پیش ہونگا اورمیڈیا ٹاک بھی کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version