Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

 ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں کا موسم سرد رہے گا ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صوبہ خیبرپختونخوا سمیت مری، گلیات اور گردو نواح کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد، صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ  کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک رہے گا البتہ صوبہ سندھ میں دن کے دوران موسم  گرم رہنے کا امکان ہے۔

تاندلیانوالہ شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج ہے

 صوبہ پنجاب کے شہرتاندلیانوالہ میں اس وقت شدید دھند کے لپیٹ میں ہے جس کےباعث حد نگاہ صفر ہوگئی ہے اورٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں کا موسم سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت

 محکمہ موسمیات کے اعدادو شمار کے مطابق کالام  میں منفی7 جبکہ لیہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 آج کم سے کم درجہ حرارت

 محکمہ موسمیات نے بتایا  کی اس وقت اسلام آباد میں 8، لاہور میں 12 کراچی میں 21، پشاور اور جموں میں 9،کوئٹہ میں منفی 1، گلگت میں 4، اسکردو، پلوامہ، شوپیاں، سری نگراور بارہ مولہ میں0، مظفر آباد میں 8 ،مری میں 2 فیصل آباد 13، ملتان میں 14، لیہ میں منفی 5  اور اننت ناگ میں کم سے کم 1 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version