حیدرآباد میں معذور کوٹے پر انٹرویو کے بعد نوکری نہ ملنے کے خلاف خصوصی نوجوانوں نے پریس کلب کے آگےاحتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پریس کلب پر احتجاج کرتےمعزور نوجوانوں نے اسپیشل پرسن کوٹہ پہ سوالات اٹھادئیے۔
اس حوالے سےذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد کےمعزور نوجوان 23 سالہ نیاز حسین نے 2020 کے دوران اسکول ایجوکیشن میں معذور کوٹہ کے تحت بطور نائب قاصد انٹرویو دیا تھا تاہم انٹرویو کےجاوجود انھیں نوکری نہیں دی گئی۔
اپیشل نوجوان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیدائشی معذور ہوں لیکن اس کے باوجود ڈی سی آفس کے چکر کاٹ کاٹ کرتھک گیا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کی کوٹری میں اپیشل کوٹہ پرمیرٹ کے تحت انھیں بھرتی نہیں کیا گیا اور نوکری کسی اور کو دے دی گئی۔
اپیشل نوجوان نیاز حسین نے احتجا کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اعلی حکام اس کا فوری نوٹس لے اور انھیں معذور کوٹہ کے تحت حق دلوایا جائے۔
