Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری  کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی عدالت گوجرانوالہ کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق رانا ثناء اللہ کو سات مارچ کو گرفتار کر کے پیش کیا جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وارنٹ گرفتاری گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایک مقدمہ میں جاری ہوئے ہیں ۔

رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت 5 اگست 2022 کو درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں چیف سیکرٹری اور اس کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

 گجرات پولیس نے مقدمہ کو خارج کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کروائی تھی جس کے بعد  عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ضابطہ فوجداری کیس میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version