Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ 6 روز بعد بحال

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ آج 6 روز بعد بحال کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ  طورخم کراسنگ پیدل چلنے والوں کے بعد اب کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بھی کھول دی گئی ہے۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ پیدل آمدورفت گزشتہ شام بحال ہوگئی تھی تاہم اب متعدد ایمپورٹ ایکسپورٹ گاڑیاں سرحدی گزرگاہ پار کر گئی ہیں۔

بارڈر کلیرنس حکام نے بتایا ہے کہ سرحدی گزرگاہ 6 روز بند ہونے سے ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی تھی تاہم تجارت کی معطلی سے ملک کی خزانہ کو ٹیکس کی مد میں 270 میلین روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی

خیال رہے کہ طورخم بارڈر افغانستان اور پاکستان دونوں کے لیے ایک اہم تجارتی راستہ ہے۔

طورخم کو طالبان نے پیر کو اس وقت بند کر دیا تھا جب اسلام آباد نے سرحد پر جمع ہونے والے تمام افغان شہریوں کو پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے ان کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔

کابل طالبان کی حکومت نے الزام لگایا کہ اسلام آباد افغان مہاجرین کو طبی امداد کے لیے پاکستان میں داخلے سے روک رہا ہے۔

سرحد کی بندش سے خوراک اور دیگر اشیاء لے جانے والے ہزاروں ٹرک سرحد پر پھنسے ہوئے دیکھے گئے۔

بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کی کابل میں طالبان حکام سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

طالبان حکومت نے جمعرات کو کراسنگ کو مختصر طور پر دوبارہ کھول دیا لیکن جلد ہی اسے بند کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version