Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رحیم یار خان: ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق

رحیم یار خان کے علاقے خانپور ٹاؤن میں ایم فور موٹر وے پر وین اور بس کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی، واقعے میں کسٹم اہلکار بھی شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسافر بس اور 2 کاروں کے درمیان ٹکر ہوگئی۔

جمعہ کی رات ایم فور موٹر وے پر مسافر وین کا ٹائر پھٹنے سے ایک بس الٹ گئی اور اس کے اوپر سے 12 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے تاہم، آج ایک اور زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس سے تعداد 13 ہوگئی۔

اس افسوسناک واقعے میں کلکٹر کسٹم خلیل احمد بھی شدید زخمی ہوئے جب ان کی کار جو کہ پیچھے سے آرہی تھی، بس سے ٹکرا گئی جو پہلے ہی وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کلکٹر کسٹم شدید زخمی ہو گئے اور انہیں تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور  ان کی تین بیٹیاں جو کہ کار میں سوار تھیں، کو معمولی چوٹیں آئیں۔ لیکن ان کی بیوی اور بیٹا محفوظ رہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پانچ مسافروں کی میتوں کو آر وائی کے کے شیخ زید ہسپتال اور پانچ لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تین لاشوں کا دعویٰ ان کے اہل خانہ نے کیا اور وہ یہ لاشیں اپنے ساتھ لے گئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version