Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاق کی مضبوطی کیلئے تمام اکائیوں کی یکساں ترقی بہت ضروری ہے، بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاق کی مضبوطی کیلئے تمام اکائیوں کی یکساں ترقی بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس کے دوران موجودہ سیاسی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق گفتگو ہوئی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے تناظر میں تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک کے استحکام کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک میں استحکام، عوام کی فلاح، بہبود، اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی ترجیح ہے۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کے لیے  گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی بہتری ہے، بلوچستان سمیت مختلف علاقوں سے طلباء کے  کئی وفود گورنر ہاؤس پنجاب کا دورہ کر چکے ہیں۔

چیئرمن سینیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایوان بالا عوامی فلاح کے لیے موثر قانون سازی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آئی سی سی آئی کے وفد کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات

متعلقہ خبریں

Exit mobile version