Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کر سکیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کر سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتا دے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نے جیل جانا ہے، وزیر داخلہ دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن یہ نہیں بتا رہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے، فل بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن 2 ججز پر اعتراض بھی کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی سکواڈ پرلاگو نہیں، 13 پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت جو مرضی ریفرنس دائر کرے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا، شیخ رشید

متعلقہ خبریں

Exit mobile version