Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم والے عدلیہ پر حملہ آور ہو کر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے عدلیہ پر حملہ آور ہو کر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے عدلیہ پر حملہ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز اور پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ اورججز پر حملہ شرمناک ہے، یہسپریم کورٹ پر حملہ کرکے فیڈریشن کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے ہمیں اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کامطالبہ کرنے کاچیلنج کیا اور جب ہم نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل کردی تو اب یہ الیکشن سے گھبراتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے انتخابات سے بچنے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کرنے کیلئے بھی تیار ہیں،یہ عدلیہ پر حملہ آور ہو کر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عبدالربانی اور محمد ربانی کی امریکہ گوانتاناموبے جیل سے رہائی پر  پیغام جاری کیا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نے انکی امریکہ کوحوالگی، انہیں غلط طور پر قید کئے جانے اور انکی رہائی کیلئے بطور وزیراعظم بھی آواز اٹھائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان جیسے بہت سے افراد دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کی سنگین ناانصافیوں کا نشانہ بنے ہیں لیکن  یہ اچھی خبر ہے کہ عبدالربانی اور محمد ربانی دونوں بھائی 20 سال بعد گوانتانا موبے جیل سے وآپس پاکستان آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں