چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک میں سیاسی قیدیوں سے مجرمانہ سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری جیل بھرو تحریک کےدوران حراست میں لئے گئے سیاسی قیدیوں سے مجرموں اور دہشتگردوں جیسا سلوک روا رکھنے والی امپورٹڈ حکومت کی سفّاکانہ سوچ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
روپے کےحوالے سے) NRO لیکر قوم کو بڑھتی ہوئی مہنگائی تلے کچلنے کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔سیاسی قیدیوں کے حوالے سے prison rules پر عملدرآمد سے انکار ایک مایوس کن اور آمرانہ ذہنیت کا عکاس ہے جس سے ہمارے لوگ حقیقی آزادی کیلئے مزید عزم و ہمت سے کھڑے ہونے کا حوصلہ پاتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2023
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین اور کارکنان اس فسطائیت، بنیادی حقوق کی پامالیوں اور حکمرانوں کی جانب سےخود (قومی خزانے سے لوٹے گئے 1100 ارب روپے کے حوالے سے) این آر او لے کر قوم کو بڑھتی ہوئی مہنگائی تلے کچلنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پشاور میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے پیغام
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ سیاسی قیدیوں کے حوالے سے پریزن قانون پر عملدرآمد سے انکار ایک مایوس کن اور آمرانہ ذہنیت کا عکاس ہے، جس سے ہمارے لوگ حقیقی آزادی کیلئے مزید عزم و ہمت سے کھڑے ہونے کا حوصلہ پاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ جیل بھرو تحریک: کپتان کی کال پر آج ملتان سے گرفتاریاں دی جائینگی
