Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تجربہ کاروں نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے اور قومی غیرت بھی خطرے میں ہے، مسرت چیمہ

تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تجربہ کاروں نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے اور قومی غیرت بھی خطرے میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسرت جمشید چیمہ  نے  27 فروری کی نسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج 27 فروری سرپرائز ڈے ہے  اور کچھ سال پہلے تک ہم بھارت سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے بات کرتے تھے لیکن آج تجربہ کاروں نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے اور قومی غیرت بھی خطرے میں ہے ۔

اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے ساب وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر ہندوستانی فضائی حملے کے جواب دینے کا حکم دیا تھا جس کے تحت پی اے ایف کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی اہداف پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پی اے ایف نے طیارے کو مار گرایا تھا اور ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دوٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے تھے۔

خیال رہے کہ 19 فروری 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو خبردار کیا کہ ’’حملے کی صورت میں پاکستان جوابی کارروائی کے بارے میں نہیں سوچے گا، وہ جوابی کارروائی کرے گا‘‘۔ اور 27 فروری 2019 کو پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں تاریخ رقم کی۔

واضح رہے کہ 27 فروری کا دن پاکستانی عوام  یقیناً سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں کیونکہ اس دن مشہور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ انجام پایا تھا جسے آج 4 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

آج کا دن بھارت کو صدیوں یاد رہے گا کیوں کہ 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو بتادیا کہ مملکت خداداد کے دفاع کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جذبہ خیرسگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کو واپس کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version