Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 193 سے 53 ہزار ووٹ ملنے پر ووٹرز کے شکرگزار ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 193 سے 53 ہزار ووٹ ملنے پر ووٹرز کے شکرگزار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پہلی بار اس حلقے سے 53000 ووٹ لئے ہیں جس پر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 1سیٹ کے ووٹ سے عدالت پر دباؤ ڈالو گے، دھمکی اور گالی دو گے؟، فیصلہ تمہارے حق میں نہ آیا تو تمہارے خلاف عالمی سازش چیف جسٹس تک پہنچ جائے گی؟

انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں انصاف چاہتے ہیں،ن ظریہ ضرورت نہیں، جیت جائیں تو فتح کا جشن اور ہار جائیں تو الیکشن کمشن کے باہر دھرنا اور الزامات؟۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کا الزام دفن ہوگیا کہ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب نہیں کرا سکتی، یہ بڑی کامیابی ہے جس کا عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر تمام جماعتوں پر واضح برتری حاصل کرلی تھی۔

پی ٹی آئی کے محمد محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر پہلے اور ن لیگ کے عمار اویس خان لغاری 55 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اختر حسن گورچانی 20 ہزار 74 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version