پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دی ہیں۔
ماہر قانون بابر اعوان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی آج پیشی کے متعلق دو تین باتیں ہیں، ہمارے پاس کچھ تازہ اطلاعات بھی ہیں۔
https://twitter.com/BOLNETWORK/status/1630435479958040577
انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے رات کو بات ہوئی تھی اور ابھی بھی رابطہ ہوا ہے، وہ راستے میں یہاں پہنچ رہے ہیں، آج کی سماعتوں کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے نہیں بتائیں گے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پہلے عمران خان بینکنگ کورٹ پیش ہوں گے۔ اس ملک کے وزیر اعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دی ہیں۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ ملک کا امپورٹڈ وزیر اعظم عمران خان کی ایف آئی آر کا بڑا ملزم ہے، ان حالات میں انکے پورے ارادوں کی ہمیں خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عوام سڑکوں پر نکلیں، مسرت چیمہ
اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے بھی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ پر ایک اور حملے کی تیاری کی جا رہی ہے، ججز کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان زخمی حالت میں عدلیہ کے احترام کے لیے پیش ہو رہے ہیں، وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں آئین اور قانون کی بقا کی تاریخ ساز کارروائی ہو رہی ہے، ابھی تک ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، ان کو خوف ہے اس ہی لیے یہ عوام میں جا نہیں سکتے، پی ڈی ایم انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے
