یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
حال ہی میں پاکستان میں اٹلی کے سفیر آندرے فریریاس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی نے 2022 میں پاکستان کو 1 بلین یورو منتقل کیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی شہریوں کو جاری کیے جانے والے ویزوں کی تعداد میں اس سال اضافہ ہوتا رہے گا۔
اٹلی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی 220 ملین آبادی اطالوی اشیاء کی ایک اہم مارکیٹ کی نمائندگی کرتی ہے، پاکستان کی طرح اٹلی بھی توانائی کے بحران سے دوچار ہے اور دونوں ممالک سبز توانائی کے ذرائع کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ رہے ہیں، اٹلی اور پاکستان چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے شہری سیاحت کے مقاصد کے لیے کثرت سے سفر کریں۔
