چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ساہیوال کی قیادت کو جیل بھرو تحریک پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں آج اپنے فقید المثال استقبال پر میں تحریک انصاف کے کارکنان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کا جذبہ اتنا ہی مضبوط ہے جتنا آج اسلام آباد میں دیکھا۔
اسلام آباد میں آج اپنےفقیدالمثال استقبال پر میں تحریک انصاف کےکارکنان کا شکریہ اداکرناچاہتا ہوں۔ پیہم دھمکیوں اور لامحدود خوف و ہراس کے باوجود ہمارےکارکنان کا جنون اتنا ہی غیرمعمولی اور توانا ہے جس کا نظّارہ میں نے آج اسلام آباد میں کیا۔ pic.twitter.com/XwMoIbgxnj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 28, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے بنیادی حقوق بری طرح پامال کرتے ہوئے عوام کو بدترین مہنگائی کے بوجھ تلے کچلنے کیخلاف جیل بھرو تحریک کی صورت میں اپنے پرامن احتجاج کیلئے بڑی تعداد میں نکلنے پر میں ساہیوال کی قیادت اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ہمارے بنیادی حقوق بری طرح پامال کرتے ہوئے عوام کو بدترین مہنگائی کے بوجھ تلے کچلنے کیخلاف جیل بھرو تحریک کیصورت میں اپنے پرامن احتجاج کیلئے بڑی تعداد میں نکلنے پر میں ساہیوال کی قیادت اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ pic.twitter.com/KtRc3phjhy
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 28, 2023
