Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک معاشرے کا قیام پیپلز پارٹی کا مشن ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک معاشرے کا قیام پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز بھٹی شہید کے 12 ویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ دہشتگردی و انتھاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسی رہنما اور شہباز بھٹی شہید جیسے انتھک کارکن کی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز بھٹی شہید کی قربانی رائیگان نہیں جائے گی، پوری قوم مذہبی منافرت اور تعصب کے خاتمے کے حوالے سے ایک پیج پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم شہباز بھٹی شہید کو مذہبی ہم آہنگی کے سفیر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عدم مساوات، عدم رواداری اور ہر قسم کے استحصال سے پاک معاشرے کا قیام پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے، جسے جلد از جلد پایہ تکمیل پر پہنچانے کے لیے ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ آج ملک میں بہت مہنگائی ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اعتراف

متعلقہ خبریں

Exit mobile version