Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مینڈیٹ پرقبضہ نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے مینڈیٹ پرقبضہ نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صفورا ٹاون کی یو سی 6 جماعت اسلامی نے جیت لی ہے اور پی پی نے اس پر ری کاونٹنگ کی درخواست ڈالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنتی کا عمل ابھی شروع ہوا ہے اور پہلا ہی تھیلا پھٹا ہوا برآمد ہوا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس پر ایکشن لے اور اس کے خلاف کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مینڈیٹ کے تحفظ کے بغیر بات چیت ممکن نہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے مزید کہا کہ سب اچھی طرح سن لیں کہ کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔  #مینڈیٹ_پر_ڈاکا_نامنظور

متعلقہ خبریں

Exit mobile version