وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نائیجیریا کے صدارتی انتخابات جیتنے پر بولا احمد کو مبارکباد دی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان قریبی تعلقات رہے ہیں۔
My felicitations to Mr. Bola Ahmed Tinubu @officialABAT on his victory in Nigeria's presidential election. Pakistan & Nigeria have maintained cordial ties that will see an upward momentum particularly in areas of defence, trade & economy. My best wishes to the President-elect
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 2, 2023
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ دفاعی اور تجارتی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں گزشتہ دنوں ہوئے صدارتی انتخابات کے جزوی نتائج کے تحت، برسراقتدار متحدہ ترقی پسند پارٹی کے امیدوار اور لاگوس کے سابق گورنر بولا احمد ٹینوبو نے انتخابات میں برتری حاصل کرلی ہے۔
اس حوالے سے لاگوس کے سابق گورنر بولا احمد ٹینوبو نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ اوائل میں سینیٹر کاشم شیٹیما اور میں نے آزاد قومی انتخابی کمیشن (آئی این ای سی) سے واپسی کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا جو ہمارے کامیاب انتخابات کی نشاندہی کرتا ہے۔
Earlier today Senator Kashim Shettima and I received our certificate of return from the Independent Nationl Electoral Commission (INEC) signifying our successful election.
I am humbled and I pledge to work to the utmost of my ability to make Nigeria better. Thank you Nigeria! pic.twitter.com/2f8biOfgRB— Bola Ahmed Tinubu (@officialABAT) March 1, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ میں عاجز ہوں اور میں نائیجیریا کو بہتر بنانے کے لیے اپنی پوری صلاحیت سے کام کرنے کا عہد کرتا ہوں۔
بولا احمد ٹینوبو نے اپنے ٹوئٹر پر ہر سیاسی رہنما، پارٹی ممبر اور سپورٹر کا خصوصی شکریہ ادا بھی کیا۔
