Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج بوندا باندی ہونے کا امکان

شہر قائد کے مضافات میں آج بوندا باندی ہونے کے امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گرمی کی شدت  میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو آج 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

شمال مشرقی ہوائیں اس وقت 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو زیادہ سے زیادہ 18 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ جائیں گی، جب کہ دن کے آخر میں ہوا کا رخ مغربی/جنوب مغربی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں موسم کی بدلتی رت، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں بارش کا امکان نہیں البتہ کراچی کے مضافات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم موسم کی پیشگوئی کے مطابق لاڑکانہ، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی اور سکھر کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version