سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو عمران خان نے سیاسی سرگرمیوں کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے جس کے بعد کپتان انتخابی مہم کی قیادت سنھبالنے کے لئے سڑکوں پرآنے کے لئے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے اور براہ راست انتخابی جلسوں میں شریک بھی ہوں گے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کل انتخابی مہم کے لئے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ کے پی اورپنجاب میں سیاسی قیادت کو انتخابی جلسوں کے لئے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام خوف کا بت توڑ کر نکلیں ‘، عمران خان کا پیغام
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے، عدالتِ عظمٰی نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلہ ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کی کراچی اور لاہور رجسٹری میں بھی سنایا گیا۔ عدالتِ عظمٰی کے تین رکنی بینچ نے تین دو سے فیصلہ سنایا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس منصورعلی شاہ نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔
