الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ نون کی 4 انتخابی نشانات فہرست سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی درخواست تھی کہ ہرن، ریچھ، بکری اور گائے سمیت 4 انتخابی نشانات شیر سے مماثلت رکھتے ہیں جس سے ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہو گا۔
ن لیگ نے انتخابات نشانات کی فہرست سے مذکورہ جانوروں کے نشانات نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چاروں انتخابی نشانات انتخابی فہرست سے نہ نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانات پر اعتراضات جائز نہیں، پانچوں انتخابی نشانات نظر آنے میں واضح مختلف ہیں، اعتراضات نامناسب ہونے کے سبب درخواست مسترد کرتے ہیں۔
