Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا بہارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے واقعے کا نوٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو واقعے کی تحقیقات اور اس کے ہر پہلو کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی کو ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہارہ کہو بائی پاس فلائی اوور منصوبے کی تعمیر میں کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہارہ کہو میں زیر تعمیر پل گرگیا تھا جبکہ چند روز قبل  اسلام آباد کے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس دوران 2 مزدور جاں بحق  ہوگئے تھے۔

۔بائی پاس پراجیکٹ پر تین شفٹوں میں کام جاری ہے تاکہ 23 ​​مارچ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version