آج ہم آپ کو بتائیں گے کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی نوماڈ کیپیٹلسٹ فرم کی جانب سے ایک نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا پاسپورٹ نمرون پوزیشن پر ہے۔
وہاں کے شہری 181 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے، مجموعی طور پر یو اے ای کو 111 اسکور دیا گیا۔
لگسمبرگ اور سوئٹزر لینڈ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آئرلینڈ اور پرتگال کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔
جرمنی اور چیک ریبپلک چھٹے، نیوزی لینڈ 8 ویں جبکہ سوئیڈن، فن لینڈ اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر 9 ویں نمبر پر رہے۔
دوسری جانب کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان چوتھے نمبر پر رہا یا مجموعی طور پر اریٹیریا کے ساتھ 195 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان سے نیچے عراق (197)، یمن (198) اور افغانستان (199) رہے۔
بنگلا دیشی پاسپورٹ کو اس فہرست میں 182 ویں نمبر پر رکھا گیا جبکہ بھارت 159 ویں، سری لنکا 170 ویں اور چین 128 ویں نمبر پر رہا۔
واضح رہے کہ پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی دیگر فہرستوں میں صرف ویزا فری سفر کو مدنظر رکھا جاتا ہے مگر نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2023 میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔
