Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں لڑکی کی بریانی دینے کے بہانے گھر کو لوٹنے کی انوکھی واردات

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں لڑکی انوکھے انداز میں گھر کو لوٹ کر فرار ہو گئی۔

حال ہی میں ایک لڑکی لیاقت آباد نمبر6 کے گھر میں بریانی دینے کے بہانے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ داخل ہوئی اورخاتون کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئی۔

دوران واردات لڑکی خاتون کو لے کرایک کمرے میں بیٹھی رہی اور اس کے ساتھیوں نے پورے گھرکا صفایا کردیا۔

 دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کا جائزہ لیتے ہوئے گھر سے فنگر پرنٹس بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version