Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی ایسی قانون سازی نہ ہو، جس سے کسی بھی مکتبہ فکر کے حقوق کی پامالی ہو، حسن مرتضیٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کوئی ایسی قانون سازی نہ ہو، جس سے کسی بھی مکتبہ فکر کے حقوق کی پامالی ہو۔

تفصیلات کے مطابق شعیہ علماء کونسل کے علامہ سبطین سبزواری کی پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متنازعہ ترمیمی بل پر ملت جعفریہ میں پائی جانے والی تشویش سے پیپلزپارٹی کے رہنما کو آگاہ کیا گیا۔

 ملاقات میں رہنما شیعہ علماء کونسل کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ متنازعہ بل پاس ہوگیا تو قومی تقسیم کے ضیائی مارشل لاء سے بھی زیادہ زہریلے اثرات مرتب ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کوئی ایسی قانون سازی نہیں ہونی چاہیئے، جس سے کسی بھی مکتبہ فکر کے حقوق کی پامالی کا اندیشہ ہو۔

اس موقع پر قاسم علی قاسمی، صغیر عباس ورک اور احسن رضوی بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version