عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو ملک کی خاطر معاف کرنے کیلئے تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو ہم نے تسلیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا اور جب ہماری حکومت گرائی گئی تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر آگئے،پی ڈی ایم اور ان کے سہولت کار الیکشن کرانے سے ڈر گئے، ان لوگوں کو 30سال سے جانتا ہوں یہ معیشت نہیں سنبھال سکیں گے۔
ملک میں پیٹرول 150 روپے لیٹر سے 268 روپے لیٹر ہوگیا ہے۔۔ پیٹرول کی وجہ سے ساری چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں۔۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔۔ عمران خان کا بیان#BOLNews #ImranKhan@PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/HzUPRYJbhz
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 4, 2023
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خلاف 74ایف آئی آر درج کی گئی، جنرل مشرف کے دور میں جیل گیا مگر ایسی سختی نہیں دیکھی، میں باربار کہتا رہا کہ الیکشن کراو، الیکشن کرانے کامطالبہ ماننے کی بجائے ہمارے کارکنوں پر سختیاں کی گئیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہیں، صاف وشفاف الیکشن نہیں ہونگے تو ملک دلدل میں پھنس جائے گا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ساڑھے3 سال میں کورونا کی وجہ سے عالمی مہنگائی تھی، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی آئی اور قیمتیں اوپر گئیں لیکن اس کے باوجود ہمارے دور میں اکانومی 6فیصد پرترقی کر رہی تھی جبکہ آج گروتھ ریٹ صفر پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے، گھروں میں مہنگائی کے باعث خواتین پریشان ہیں، ان لوگوں نے اقتدار میں آکر انڈے، دودھ اور آٹا مہنگا کردیا ہے جبکہ ٹیوب ویل کی بجلی کا یونٹ بھی 8 سے36 روپے کا ہوگیا اور پیٹرول 150روپے لیٹر سے 268روپے کا ہوگیا ہے۔
ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، عمران خان
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/RwI2lQU2Xj#BOLNews #ImranKhan @PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/neFWctpwbu— BOL Network (@BOLNETWORK) March 4, 2023
عمران خان نے کہا کہ ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل بھی مزید مہنگا ہونے والا ہے، ملک کو دلدل سے نکلالنے کیلئے عوامی مینڈیٹ والی حکومت آنی چاہئے کیونکہ مسائل تب ہی حل ہوں گے جب عوامی نمائندہ حکومت آئے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں کیونکہ جب سیاسی استحکام آئے گا تو ہی معاشی استحکام آئے گا جبکہ ملک میں معاشی استحکام تب آئے گا جب عوامی مینڈیٹ والی حکومت آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں لیکن پاکستان میں آج کوئی بھی سرمایہ کاری کے لیےتیار نہیں، کسی نے بھی ملک کی برآمدات بڑھانے پر توجہ نہیں دی، قرضے ملنے پر بڑی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔
ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، عمران خان
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/RwI2lQU2Xj#BOLNews #ImranKhan @PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/fSKNPqkMqN— BOL Network (@BOLNETWORK) March 4, 2023
عمران خان نے کہا کہ ڈالرمہنگا ہونے سےحکمران امیر اور غریب مزید نیچے جاررہےہیں، جب تک سرمایہ کاری نہیں آئے گی آمدنی نہیں بڑھے گی، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت سے نکلنے کیلئے ہمیشہ قربانی دینی پڑتی ہے، وہ قدم اٹھانے پڑیں گے جو آج تک پاکستان میں نہیں اٹھائے، اصل چیلنج ملک میں سرمایہ کاری لیکر آنی ہے، سب سے پہلے حکومتی خرچے ختم کرنا ہوں گے۔
مشکل وقت سے نکلنے کے لئے ہمیشہ قربانی دینی پڑتی ہے، عمران خان
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/RwI2lQU2Xj#BOLNews #ImranKhan @PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/UIuaCc1XFd— BOL Network (@BOLNETWORK) March 4, 2023
عمران خان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے وہ خوشحال ہیں، دو صوبوں کے بجائے پورے ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والوں سے کس طرح بات چیت کی جائے، سیاستدانوں سے بات کرنے میں کوئی حرج نہیں، سیاستدانوں سے بات ہوسکتی ہے مگر چوروں سے نہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان سب سے بات کرتا ہے، اگر اپنی ذات کے لیے سیاست کرتا تو سب سے بدلہ لیتا لیکن ملک کی خاطر سب کچھ معاف کرنے کے لیے تیارہوں، مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا وہ بھی معاف کردیتا ہوں جبکہ سب سے بات چیت اور سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ملک کی خاطر سب سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، عمران خان
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/RwI2lQU2Xj#BOLNews #ImranKhan @PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/YQPLlko1xY— BOL Network (@BOLNETWORK) March 4, 2023
