Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

13 جماعتی اتحاد اب منہ کے بل گرے گا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 جماعتی اتحاد اب منہ کے بل گرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو جہدوجہد کی اسکے فائنل موومنٹ کا وقت آگیا ہے، عمران خان جو بھی امیدوار کھڑا کرے گے اسکی سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی غلطی نہ کرے پھنس جائیں گے جبکہ پوری سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے، 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی توڑیں تو اکٹھے الیکشن ہوں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو اجلاس میں پاکستان زیر غور نہیں آیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے ملک میں منصفانہ انتخابات ہوں گے اور اگر صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوں تو بہت بہتر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کل لاہور ملنے جارہا ہوں انتخابات پر بات ہوگی، ہم اپنے حلقوں میں سحری اور افتاری 30 دن رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کو بحران سے بچایا ہے، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جس بھی امیدوار کا اعلان کرینگے لال حویلی اسکی حمایت کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج ہماری ہے عمران خان کی فوج سے ملاقات ہونی چاہیئے اچھی بات ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ غریب کو امپورٹڈ حکومت نے تباہ کردیا ہے یہ صرف آڈیو وڈیو کھیل رہے ہیں جبکہ 13 جماعتی اتحاد اب منہ کے بل گرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version