Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی واقعات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو غیر محفوظ کر دیا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی واقعات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو غیر محفوظ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض، خوراک اور توانائی کی عدم فراہمی سے متاثر ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر ابھی دوحہ پہنچا ہوں، قطر میں 5ویں اقوام متحدہ کی ترقی یافیہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کروں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس موقع پر ایشیا اور افریقہ کے ممالک کو درپیش چیلنجز سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر شیئر کروں گا۔

ضرور پڑھیں؛ وزیر اعظم آج دو روزہ دورے کیلئے قطر پہنچ گئے

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version