وزیراعظم شہباز شریف سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم سے امیر قطر کی ملاقات میں باہمی طور پر مفید امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں بہترین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے قطر کی مسلسل حمایت کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیر اعظم دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
