Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان پر جعلی مقدمات ہیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پر جعلی مقدمات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کی مزمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ 9 مارچ تک پہلے ہی حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں ہے، اگر اتوار کو اسلام آباد پولیس کا ایس پی اور فورس لاہور آسکتی ہے، ہماری بھی یہ خواہش ہے کہ درخواست وصول کی جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس حکومت نے جس طرح سے سے سیاسی انتقامی کارروائیاں کیں اس کی مثال نہیں ملتی، جس طرح اس حکومت نے پاکستان کی عوام پر جبر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز اب لاہور میں شروع ہو گئے ہیں، ارشد شریف کے کیس میں دنیا میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے کیسز میں صرف نوٹس دینے ہوتے ہیں جبکہ عمران خان پر جعلی مقدمات ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی کے کیس جو عمران خان ہر بنائے گئے ہیں مضحکہ خیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم چیف جسٹس کو خط لکھ رہے ہیں کہ عمران خان کے قتل کی سازش ہوئی ہے، پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوا اور اب بھی یہی اطلاعات ہیں کہ دوبارہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version