Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

شہر کراچی آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو آج 30  سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

شمال مشرقی ہوائیں اس وقت 06 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 200 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

لاہور اور کراچی میں فضا شہریوں کے لیے انتہائی مضر صحت قرار دے دی گئی ہے۔

151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سےزائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولاکوٹ، پاراچنار، دیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version