Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض

عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئیں  دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت  کی درخواستوں پر اعتراض عائد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین   پی ٹی آئی  عمران خان کی دہشت گردی کےدومقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار

رجسٹرار آفس نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو حفاظتی ضمانت کی کاپی لف نہ کرنے پر اعتراض عائد کیا۔

تحریک انصاف کے تینوں رہنماء دہشت گردی کے دونوں مقدمات میں شریک ملزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

 جسٹس علی باقر نجفی پرمشتمل دو رکنی بنچ نے تینوں رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں منظور کر رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version