Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات کی تیاریوں پر الیکشن کمیشن کا جائزہ اجلاس آج طلب

الیکشن کمیشن نے پنجاب خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان آج اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پنجاب خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تیاریوں پر غور ہو گا۔

اجلاس میں انتخابی فہرستوں کی تیاریوں اور چھپائی پر بریفنگ دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن اجلاس میں انتخابی بجٹ کی ڈیمانڈز تیار کریگا۔

اجلاس میں نتائج مرتب کرنے کیلئے آر ایم ایس کی تیاری پر غور کرے گی۔

ہونے والے اجلاس میں مانیٹرنگ آلات کی دستیابی سمیت پلان پیش ہو گا۔

اجلاس میں دونوں صوبوں میں انتخابات کی سیکیورٹی کی دستیابی پر غور ہو گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس میں تجاویز تیار کی جائیں گی۔

تجاویز کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات پر اقدامات کریگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version