امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز کم کرنا پیپلز پارٹی کا ایجنڈا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صورتحال خراب ہے اور عوام شدید بحران کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی اشیا کی خریداری عوام کے لئے مشکل سے مشکل ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لوگوں کو کچھ امید ہوئی تھی کہ انفرااسٹرکچر بہتر ہوگا لیکن افسوس ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے وہ اقدامات کئیے گئے کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا آلہ کار بن رہاہے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ساری کاری گری ہے کہ سیٹس کو تبدیل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو عوام کا چیمپئن کہلانے والے بلدیاتی انتخابات نہیں کرارہے تھے، اس صورتحال میں شرمناک حد تک الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کے پراسسیز کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 15 جنوری کو انتخاب ہوا ہے اور آج تک 11 یوسیز کے انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا اور پیپلز پارٹی کے نمبرز بڑھانے کے لئیے سارے غیر قانونی اقدامات کئیے جارہے ہیں، 20 یوسیز کے نتائج جان بوجھ کر روک دئیے گئے تاکہ پیپلز پارٹی کو سپورٹ ملے ہیں اور یہ بدترین ریاستی دہشت گردی حکومت سندھ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کراچی کی ترقی کے لئے مل کر چلیں اور الیکشن کمیشن مثبت کردار ادا کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نمبرز کم کرنا پیپلز پارٹی کا ایجنڈا ہے، ایسی صورتحال میں کبھی کسی بھی طرح کراچی کا جیالا میئر نہیں بنے گا۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ تمام نتائج کو درست کیا جائے اور ر 20 یوسیز کے نتائج فوری جاری کئے جائیں ۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 10 مارچ کو ہم الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان کررہے ہیں اور یہ دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا اور بتایا کہ ہم عوام کے لئیے سب کچھ کررہے ہیں جماعت اسلامی کا ذاتی کچھ نہیں ہے ۔

















