Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر قانونی اسلحے کی آن لائن خریدو فروخت کا نیٹورک کے پی سے آپریٹ ہونے کا انکشاف

شہر قائد میں غیر قانونی اسلحے کی آن لائن خریدو فروخت کا نیٹورک کے پی سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی میں سہولت کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں جس دوران چار افراد کو حراست  میں لے لیا گیاہے۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی نے اسلحہ کی ترسیل میں نے گروپس کے متعلق اہم معلومات جمع کرلیں ہیں جس کے مطابق اسمگلرز اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو آن لائن اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں غیر قانونی اسلحے اور جعلی لائسنس کی خرید و فروخت کا انکشاف

ذرائع کا کہنا تھا کہ دلنواز ، عبد انصیر ، اور نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلحہ فروخت کرتے ہیں جس میں فضل جان نامی اسمگلر اس گروپ کا اہم کردار ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ ورک کو قبائلی علاقوں اور کے پی کے سے آپریٹ کیا جارہا ہے تاہم سی ٹی ڈی نے خیبر پختنخوا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکے علاوہملزمان کو گرفتار کرنے کے لییے ٹیمیں دوسرے صوبوں میں بھیجی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version