پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے توشہ خانہ تفصیلات سامنے نہ لانے سے حقیقت آشکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔
حکومت کیجانب سے توشہ خانہ تفصیلات سامنے نہ لانے سے سےحقیقت آشکار ہے-دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے-معاملہ”گھڑی” کا نہیں”گاڑیوں” کا ہے-
عمران خان نےکوئی قانون نہیں توڑا – تمام تفصیلات سامنے آنے سے
دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجاےگا! اسی لیے ایسا نہیں کیا جارہا— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 7, 2023
ان کا کہنا تھا کہ معاملہ”گھڑی” کا نہیں بلکہ “گاڑیوں” کا ہے اور عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کے دور میں ابھرتی ہوئی معیشت اب تیزی سے تنزلی کا شکار ہو گئی ہے، فیصل جاوید
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ تمام تفصیلات سامنے آنے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا اور اسی لیے ایسا نہیں کیا جارہا ہے۔
