Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر اور وزیر اعظم کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت بڑھانے پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے، زندگی کے تمام شعبوں میں شامل کرنے، ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تقسیم آج کی تیز رفتار اور ہمہ وقت بدلتی ہوئی دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انکی شمولیت کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ٹیک ایجوکیشن، کیریئر اور گورننس میں کم نمائندگی رکھتی ہیں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کی رسائی کو بہتر بنانےکےلیے اپنی کوششوں کومزید تیزکرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی پاکستان میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل خواندگی کے پروگراموں تک خواتین کی رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے اور انٹرنیٹ سروسز، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کو رسائی فراہم کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو ان کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ خواتین کے معاشرے میں کردار اور انسانی تہذیب کے ارتقاء میں انکی خدمات کے اعتراف کا دن ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا ک ہمعاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہ تھی، ان کا ہر روپ معاشرے کو کار آمد بنانے میں مصروف نظر آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماں ایک انسان کو کئی ماہ تک اپنی کوکھ میں رکھ کر جنم دیتی ہے، خاتون بہن کے روپ میں دوسروں کی عزت کرنا سکھاتی ہے، بیٹی کے روپ میں انسان کے آنگن کو رونق بخشتی ہے اور اسلام نے خواتین کو آج سے 14 سو سال پہلے برابری کے حقوق دیئے ہیں

انہوں نے کہا کہ اسلام نے ماں کے قدموں تلے جنت اور بیٹی کو گھر کی رحمت قرار دیا ہے جبکہ معاشرہ خواتین کی ہر شعبے میں خدمات کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے جس میں فاطہ جناح ہوں یا بیگم رعنا لیاقت علی خان خواتین کے کردار کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہبینظیر بھٹو شہید ہوں یا ملالہ یوسف زئی، خواتین کا پاکستان کی ترقی اور ارتقاء میں مرکزی کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ انسانی تہزیب کی ترقی میں مصروفِ عمل ہیں  اور حکومتِ پاکستان خواتین کو ان کے منصفانہ حقوق کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔

خواتین کا عالمی دن:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس میں خواتین کی سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

اس سال کے دن کا تھیم DigitALL: صنفی مساوات کے لیے جدت اور ٹیکنالوجی ہے۔

اس دن کی مناسبت سے متعدد تقاریب اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version