Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ و شام کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ

ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ بذریعہ سول بحری جہاز روانہ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے ترکیہ و شام کے لیے مزید امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

 

این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ امدادی سامان سے لدے 65 کنٹینرز سول بحری جہاز کے ذریعے روانہ کئے گئے ہیں جس میں ترکئیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے موسم سرما کے 8200 خیمے شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان میں شام کے متاثرین کیلئے15000 راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہے اور امدادی سامان لیکر روانہ ہونے والا سول بحری جہاز پندرہ دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔

ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک و شامی بھائیوں کی مدد کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version