Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان میں دو روز سے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، 9 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دو روز سے سیکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن میں نو دہشتگرد ماردیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا ہے کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد9ہوگئی،گزشتہ روز چھ دہشتگرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے پر فورسز کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم بھی کیا ہے۔.

ٓئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وبارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version